جسمانی کمزوری کا علاج | How can I improve my body weakness

جسمانی کمزوری کا علاج | How can I improve my body weakness

ہیلو دوستو کیا حال ہے۔ میرا نام عائشہ ہے۔ میں اس آرٹیکل میں آپ کو کچھہ ایسے نسخے بتاؤ گی۔ جس سے آپ کی جسمانی کمزوری کا علاج ہوگا۔ جو کہ ان لوگوں کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہوگا جن کو کمزوری محسوس ہوتی ہے یا جن کا جسم بہت دُبلا پتلا ہے۔
جسمانی کمزوری کی علامات میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔ مثال کے طور پر چہرے کا پیلا پن، چہرے پر جھریاں پڑ جانا، گالوں کا پچک جانا وغیرہ۔
جسمانی کمزوری کی وجوہات میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔
آج کے وقت میں ہر انسان اپنی بھاگ دوڑ میں لگا ہوا ہے اور اس وجہ سے وہ آپنی صحت کا مکمل خیال نہیں رکھ پاتا۔
جب کوئی انسان اپنی خوراک کا اچھے سے خیال نہیں رکھتا تو اسے کام کرنے کے دوران چکر آنا، کسی کام میں دل نا لگنا اور کمزوری محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اور پھر وہ انسان ڈاکٹر کے پاس اپنا چیک اَپ کرواتا ہے۔ لیکن ڈاکٹر انہیں بہت مہنگی ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس لکھ کر دے دیتا ہے۔ جو کہ کسی عام انسان کے لیے خریدنا بہت مشکل ہے۔

جسمانی کمزوری کا دیسی علاج 

لیکن میں آج آپ کو کچھہ ایسے نسخے بتاؤ گی جو کہ آپ باآسانی اپنے گھر میں موجود کھانے پینے والی اشیاء سے بنا سکتے ہیں۔
اور اس کی مدد سے آپ کی کمزوری بھی دُور ہو جائے گی۔ 
اب بغیر مزید وقت ضائع کیے ، میں آپ کو پہلا نسخہ بنانا سکھا دیتی ہوں۔
آپ نے رات کو سونے سے پہلے ایک کپ کالے چنے پانی میں بھگو دینے ہیں۔
اس کے ساتھ آپ نے چار کھجوریں اور آٹھ بادام بھی بھگونے ہیں۔
اگر آپ ان سب چیزوں کو ایک ساتھ بھگو دیں گے تو زیادہ اچھا ہوگا۔
صبح اُٹھ کر آپ نے کالے چنے پانی سے نکال کر جوسر مشین میں ڈال دینے ہیں۔
کالے چنوں میں قدرتی طور پر پروٹین اور کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
ایک بات کا خاص خیال رکھیں آپ نے جس پانی میں چنے، بادام اور کھجوریں بھگوئی تھی۔ اُس پانی کو پھینکنا نہیں ہے۔
چنے جوسر مشین میں ڈالنے کے بعد آپ نے باداموں کا چھلکا اُتار لینا ہے۔ کیونکہ باداموں کا چھلکا گرم ہوتا ہے۔
اور ان تمام آٹھ کے آٹھ باداموں کو جوسر مشین میں ڈال دینا ہے۔
بادام ہمارے دل اور دماغ کے لیے بہت زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں۔
بادام ڈالنے کے بعد آپ نے کھجوریں کی گٹھلیاں نکال لینی ہیں۔ اور کھجوروں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر جوسر مشین میں شامل کر لینا ہے۔
اس کے بعد آپ اپنی مرضی کے مطابق اس میں چینی یا گُڑ شامل کر سکتے ہیں۔
آخر میں آپ نے جس پانی میں تمام اشیاء کو بھگویا تھا۔ اس پانی کا کچھہ حصہ حسب ضرورت جوسر مشین میں ڈال لیں۔
پھر آپ اچھے سے ان تمام چیزوں کو مکس کر لیں۔
آپ نے اس انرجی ڈرنک کا ایک گلاس صبح نہار منہ پینا ہے۔
انشاللہ ایک ہفتے اس انرجی ڈرنک کو لگاتار پینے سے آپ کی جسمانی کمزوری مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
جو لوگ یہ نسخہ نہیں بنا سکتے ان کو میں ایک اور نسخہ بتا دیتی ہوں۔ جو کہ باآسانی اور کم سے کم قیمت میں بن جائے گا۔
تمام لوگوں کے گھر باسی روٹی تو ہوتی ہی ہے۔ باسی روٹی تازی روٹی کی نسبت بہت زیادہ طاقت والی ہوتی ہے۔
باسی روٹی کھانا سستی اور کمزوری کا علاج ہے۔
آپ نے دو عدد باسی روٹیاں لے لینی ہیں۔ کوشش کریں کہ روٹی کم از کم بیس گھنٹے پرانی ہو۔
آپ نے باسی روٹی کے بڑے بڑے ٹکڑے کر کے، انہیں گرائنڈ کر لینا ہے۔
آپ نے باسی روٹی کے پاؤڈر کو کسی الگ برتن میں نکال لینا ہے۔
ایک سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ باسی روٹی ریفائن آٹے سے نا بنی ہو۔
بلکہ باسی روٹی چکی والے آٹے کی ہونی چاہیے۔
باسی روٹی کو گرائنڈ کرنے کے بعد آپ نے ایک کڑاہی میں ایک کپ دودھ شامل کرنا ہے۔
اور اسے اُبال آنے تک پکانا ہے۔
دودھ اُبالنے کے بعد آپ نے اس دودھ میں باسی روٹی شامل کر دینی ہے اور اسے ہلکی آنچ پر پکانا ہے۔
جب تک پورا دودھ خشک نا ہو جائے۔
ہلکی آنچ پر پکانے کی وجہ سے دودھ اور باسی روٹی کا پاؤڈر یک جاں ہو جائے گا۔
اور حلوے کی صورت اختیار کر لے گا۔
آپ اس حلوے میں چینی، گڑ یا پھر براؤن شوگر بھی شامل کر سکتے ہو۔
جب سارا دودھ خشک ہو جائے تو اس حلوے میں کوکونٹ پاؤڈر بھی شامل کر لیں۔
کوکونٹ پاؤڈر سے حلوے کا ذائقہ بھی اچھا ہوگا۔ اور تو اور کوکونٹ میں موجود قیمتی منرلز بھی ہمارے جسم کے لیے بہت مفید ہیں۔
آپ نے دن میں ایک بار اس حلوے کو لازمی کھانا ہے۔
انشاللہ سات دن میں آپ کو خود اپنی طاقت محسوس ہو گی۔
اب جو آخری نسخہ ہے۔ میں وہ بھی آپ کو بتا دیتی ہوں۔
سب سے پہلے آپ نے ایک کپ پھول مکھانے لے لینے ہیں۔
پھر آپ نے ان پھول مکھانوں کو ہلکی آنچ پر رُوسٹ کر لینا ہے۔
تا کہ انکا پاؤڈر بنانے میں آسانی ہو۔
پھول مکھانوں کو رُوسٹ کرنے کے بعد ، انہیں تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔
اس کے بعد پھول مکھانوں کو گرائنڈ کر لیں۔
پھر آپ نے پانچ سے سات بادام لینے ہیں۔ اور ان باداموں کا بھی پاؤڈر بنا لینا ہے۔
یہ سب ہونے کے بعد آپ نے ایک کڑاہی میں ایک گلاس دودھ شامل کرنا ہے اور پھر اس دودھ میں تین کھجوریں شامل کر دینی ہیں۔
دودھ کو دوست تین منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں اس کے بعد دودھ میں پھول مکھانوں کا پاؤڈر اور باداموں کا پاؤڈر شامل کر دیں۔
یاد رکھیں کہ پاؤڈر شامل کرنے کے دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں۔
تا کہ پاؤڈر کی گھٹلیاں نا بن سکیں۔
آپ نے اس دودھ کو تب تک ہلکی آنچ پر پکانا ہے جب تک یہ گاڑھا نا ہو جائے۔
جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو اسے کسی بھی برتن میں ڈال کر رکھ لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔
اب میں آپ کو اسے کھانے کا طریقہ بتا دیتی ہوں۔
آپ نے ایک گلاس دودھ میں اس کے چار چمچ شامل کر لینے ہیں اور دن میں کبھی بھی کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد اسے پی لینا ہے۔
اس میں موجود قدرتی اجزا آپ کی جسمانی کمزوری کو بلکل ختم کر دیں گے۔
اور آخر میں ، میں آپ کو ایک اور بات واضح بتاتی چلوں کہ جو جو نسخے میں نے آپ کو بتائے ہیں۔
ان کا کوئی بھی نقصان نہیں ہے۔
لیکن ان کے فوائد آپ کی سوچ سے بھی زیادہ ہیں۔
آج کے لیے بس اتنا ہی ، اگر آپ میں سے کسی بھی شخص کا کوئی بھی سوال ہے تو آپ اپنا سوال اس آرٹیکل کے نیچے کمنٹ کر دیں۔
انشاللہ میں آپ کو بہت جلد جواب دوں گی۔
تب تک کہ لیے اللہ حافظ۔

:آپکے سوال ہمارے جواب:
جسمانی کمزوری کیا ہے؟

جسمانی کمزوری کی وجہ سے انسان کو کوئی بھی کام کرنے میں بہت دشواری محسوس ہوتی ہے۔ سانس بھول جاتا ہے۔ اور ہر وقت سستی رہتی ہے۔ اس لیے ہر کام پہاڑ گرانے جیسا لگتا ہے۔

جسمانی کمزوری کی وجوہات کیا ہیں؟

ہمارے جسم میں کمزوری کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوراک ہے۔ مطلب ہم لوگ اکثر وہ چیزیں چھوڑ دیتے ہیں جو ہمارے لیے مفید ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر آج کل زیادہ تر لوگ فاسٹ فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں اور دوسری اشیا جیسا کہ پھل ، دودھ وغیرہ ان چیزوں کا استعمال کم کرتے ہیں۔ تو اس وجہ سے جسم میں کمزوری ہو جاتی ہے۔

جسمانی کمزوری کی علامات کیا ہیں؟

چہرے کا پیلا پن ، تھکاوٹ ، سُستی، بے چینی ، گھبراہٹ ، سانس لینے میں دشواری، جسم میں درد، وغیرہ

دُبلے پن کا علاج کیا ہے؟

آپ نے دو کھجوریں اور آدھا گلاس دودھ ہلکی آنچ پر گرم کرنا اور اسے تب تک پکانا ہے جب تک یہ گاڑھا نا ہو جائے۔ آپ نے روزانہ ایسا ہی کرنا ہے۔ ایک مہینے میں آپکا وزن بڑھ جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section