بالوں کے گرنے کا علاج | how can I stop my hair fall

 
بالوں کے گرنے کا علاج  | how can I stop my hair fall

ہیلو دوستو کیا حال ہے۔ امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہونگے۔ میرا نام عائشہ ہے۔ میں آج آپ کو بالوں کے گرنے کا علاج بتاؤ گی۔ کہ کس طرح آپ اپنے بالوں کی دیکھ بھال اور اپنے بالوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
عورتوں اور مردوں میں بال گرنے اور بالوں میں خشکی جیسے مسائل بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
بال گرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔
عمومی طور پر عورتوں کے بال ہارمونز میں تبدیلی کی وجہ سے گرتے ہیں۔
جب کبھی بھی عورت کے ہارمونز میں تبدیلی ہوتی ہے یا میل ہارمونز میں اضافہ ہوتا ہے تو اس وقت عورتوں کے چہرے پر بال نکل آتے ہیں اور سر کے بال گرنے شروع ہو جاتے ہیں۔
اگر ہم اپنی ڈائٹ کا اچھے سے خیال نہیں رکھتے تب بھی ہمارے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔
کیونکہ ڈائٹ کا خیال نا رکھنے سے بالوں کو وہ تمام ضروری منرلز نہیں مل پاتے جن کی بالوں کو بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
دوسری وجہ زیادہ ٹنشن لینا ہے۔ زیادہ ٹنشن لینے سے بھی بال گرنے لگ جاتے ہیں۔
ہمارے بالوں کی گروتھ اور شیڈنگ ایک سائیکل کی طرح کام کرتی ہے۔
ہمارے بالوں کا 80 پرسنٹ حصہ گروتھ فیز پر مشتمل ہوتا ہے اور باقی 20 پرسنٹ میں سے 10 پرسنٹ سٹیٹک اور 10 پرسنٹ شیڈنگ فیز پر مشتمل ہوتا ہے۔
جب بھی کوئی انسان بیمار ہوتا ہے یا پھر کسی ٹنشن میں مبتلا ہوتا ہے تو ہمارے بالوں کا 80 پرسنٹ گروتھ فیز ، شیڈنگ فیز میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اور اس طرح بہت تیزی سے بال چھڑنے شروع ہو جاتے ہیں۔
وہ لوگ جو زیادہ دھول مٹی والے علاقوں میں رہتے ہیں یا کام کرتے ہیں۔ ان کے بالوں کی باہر والی طح پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔
اس لیے ہمیشہ کوشش کیا کریں کہ اپنے بالوں پر تیل لگا کر رکھا کریں اور باقاعدگی سے بالوں کو دھویا کریں۔
آج کل کے جدید دُور کے مطابق بہت سارے لوگ اپنے بالوں کر سٹریٹ بھی کرواتے ہیں اور اس وجہ سے بالوں میں موجود کیروٹین پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔
کچھ لوگوں میں بال گرنا ، جینیاتی طور پر ٹرانسفر ہوتا ہے۔
مطلب کہ اُنکے بال اس وجہ سے گرتے ہیں کیونکہ یہ عمل انکے جینز میں انکے والدین کی طرف سے انکو ملا ہوتا ہے۔
اس طرح کے ہیر فال کا علاج اور حساب سے کیا جاتا ہے۔

بالوں کے گرنے کا علاج

میں آپ کو کچھہ ایسے طریقے بتاؤ گی۔ جن کے استعمال سے آپ کے بال بھی گرنا بند ہو جائیں گے اور بالوں میں موجود خشکی بھی ختم ہو جائے گی۔
چلیں اب اپنی ریمیڈی بنانا شروع کرتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ نے ایک بڑے سائز کا پیاز لینا ہے۔
اور اسے باریک کاٹ لینا ہے۔
اس کے بعد سارے پیاز کو اکٹھا کر کے جوسر مشین میں ڈال کر پیاز کے باریک ٹکڑوں کا اچھے سے پیسٹ بنا لیں۔
آپ نے اس پیسٹ کو آدھا آدھا کر کے الگ الگ برتن میں ڈال دینا ہے۔
پیاز کے پیسٹ کو اس وجہ سے آدھا آدھا کیا ہے کیونکہ ہم اس پیسٹ سے دو طرح کی ریمیڈیز بنائیں گے۔
ایک جو فوری استعمال کے لیے ہوگی اور ایک جسے آپ دو تین ماہ تک محفوظ کر کے رکھ سکتے ہیں۔
آپ نے آدھے پیاز کے پیسٹ کو چھان لینا ہے اور اس پیسٹ کا سارا پانی نکال لینا ہے۔
پھر اس پیسٹ میں کلونجی کے تیل کے چار یا پانچ قطرے شامل کر دینے ہیں۔
اس کے بعد ان دونوں چیزوں کو تھوڑا سا ہلا کر مکس کر لینا ہے۔
آپ نے اس پیاز کے پانی اور کلونجی کے تیل کے مکسچر کو اپنے سِر پر دو گھنٹے کے لیے اپلائی کرنا ہے۔
اس سے آپ کے بالوں میں چمک بھی آئے گی اور ساتھ ساتھ بالوں سے خشکی بھی ختم ہو جائے گی۔
یہ طریقہ فوری طور پر استعمال کرنے والا ہے۔
دوسری ریمیڈی بنانے کے لیے آپ نے ایک فرائی پین لینا ہے اور اس میں ایک کپ سرسوں کا تیل ڈالنا ہے اور اسے ہلکی آنچ پر گرم کرنا ہے۔
اس کے بعد آپ نے آدھے پیاز کا پیسٹ اس تیل میں شامل کر دینا ہے اور اسے ہلکی آنچ پر پکانا ہے۔
آپ نے چولہے کی آگ کو تیز نہیں کرنا ، اگر آگ تیز کریں گے تو پیاز جل جائے گا اور اس میں موجود قیمتی اجزاء بھی ختم ہو جائیں گے۔
آپ نے پیاز کے پیسٹ کو تب تک ہلکی آنچ پر پکانا ہے جب تک پیاز کا رنگ گولڈن نا ہو جائے۔
اس کے بعد اسے چولہے سے اُتار لیں اور کچھہ دیر ٹھنڈا کرنے کے بعد ، اسے چھاننی سے چھان لیں۔
اس طرح پیاز کا تیل الگ ہو جائے گا۔
اس پیاز کے تیل میں آپ نے کلونجی کے تیل کے چند قطرے شامل کر لینے ہیں۔
اگر آپ کے پاس کلونجی کا تیل دستیاب نہیں ہے تو آپ نے کلونجی کو پیس کر ایک چُٹکی کلونجی کے پاؤڈر کی اس پیاز کے تیل میں شامل کر دینی ہے۔

بالوں کو گرنے سے روکنا

اس کے بعد آپ نے اپنے بالوں کی حالت کے حساب سے اس تیل کو اپنے سِر پر لگانا ہے۔
اگر آپ کے بال تھوڑے سے کمزور ہیں اور چمکدار بھی نہیں ہیں۔
تو آپ نے اس تیل کو دہی میں شامل کر کے اپنے بالوں پر لگانا ہے۔
اگر آپ کے بال بہت زیادہ گرتے ہیں بالوں میں بلکل جان نہیں ہے تو آپ نے اس پیاز کے تیل کو انڈے میں شامل کر کے اپنے بالوں پر لگانا ہے۔
اگر آپ کے سِر پر بہت زیادہ خشکی ہے۔ تو آپ نے اس تیل کو لیمن کے جوس میں شامل کر کے بالوں پر لگانا ہے۔
یہ نسخہ بالوں کی خشکی کا علاج ہے۔
آپ اس ریمیڈی کو دن میں دو بار تین بار جتنی مرضی بار استعمال کریں اسکا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔
آپ اس کو رات بھر لگا کر سُو بھی سکتے ہیں۔
آپ نے اس ریمیڈی کو ایک مہینے میں کم از کم چار سے پانچ بار لازمی استعمال کرنا ہے۔
انشاللہ آپ کے بالوں کے تمام تر مسائل ختم ہو جائیں گے۔
اگر کسی بھی دوست نے کوئی بھی سوال پوچھنا ہو تو مجھ سے میسنجر پر رابطہ کر سکتا ہے یا نیچے دیے گئے کمنٹ باکس میں اپنا سوال کمنٹ کر دے۔
انشاللہ میں آپ کو بہت جلدی جواب دوں گی۔
تب تک کہ لیے اللہ حافظ

 :آپکے سوال ہمارے جواب:

بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟

بالوں کی حفاظت کر کے ہم انہیں گرنے سے رُوک سکتے ہیں۔ اپنے بالوں کو باقاعدگی سے دھویا کریں۔ اسی طرح باقاعدگی سے اپنے بالوں پر تیل بھی لگایا کریں۔ دن میں کم از کم آٹھ لیٹر پانی لازمی پیا کریں۔

سر کے بال کیوں گرتے ہیں؟

ہمارے بالوں کی باہر والی طح کیروٹین سے بنی ہوتی ہے۔ یہ طح دھول مٹی یا کسی اور وجہ سے خراب ہو جاتی ہے۔ تو اس وجہ سے بال کھردرے اور خشک ہو جاتے ہیں۔ اور کمزور ہو کر گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

کمزور بالوں کی حفاظت کیسے کریں؟

اپنے بالوں کو باقاعدگی سے دھویں۔ روزانہ تیل لگائیں۔ کیونکہ اس سے ہمارے بالوں کی باہر والی طح پر دھول مٹی کا اثر نہیں ہوتا۔ اپنے بالوں پر ایلوویرا لگائیں اس سے بال گھنے اور کالے ہوتے ہیں۔

بال کیوں گرتے ہیں؟

جب ہمارے بال خشک ہو جاتے ہیں مطلب کہ بالوں میں موجود قدرتی تیل کم ہو جاتا ہے یا کسی اور وجہ سے بالوں کی باہر والی کیروٹین والی طح خراب ہو جائے تو اس سے بال کمزور ہو کر گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section