پیروں میں درد کا علاج | How do I stop the pain in my toe finger

پیروں میں درد کا علاج | How do I stop the pain in my toe finger

ہیلو دوستو تو کیا حال چال ہے۔ امید کرتی ہوں کہ آپ کی زندگی پھولوں کی طرح خوبصورت گزر رہی ہوگی۔
آج میں آپ کو ایک بہت ہی اہم مسئلے کے متعلق معلومات دوں گی ۔
کبھی نا کبھی آپ کے پاؤں کی انگلیوں میں درد یا ہاتھوں کی انگلیاں سُوجی تو ہونگی اور ان میں خارش وغیرہ بھی ہوئی ہوگی۔
لیکن کیا آپ کو پتا ہے یہ سب کیوں ہوا اس کی وجہ کیا تھی۔ اور اس کو روکا کیسے جائے۔
میں آپ کو ان سب سوالوں کے جواب دوں گی کہ پاؤں کی انگلیوں میں درد کیوں ہوتا ہے پیروں میں درد کا 
علاج کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔

پیروں میں درد کی وجوہات

سب سے پہلے میں آپ کو پیروں میں درد کی وجوہات بتا دیتی ہوں۔
اگر کسی انسان کے جسم میں یورک ایسڈ زیادہ مقدار میں بننے لگ جاتا ہے تو تب بھی پاؤں کی انگلیوں میں درد ہوتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کے پاؤں بھی سّوج جاتے ہیں اور بعد میں ان میں درد ہوتا ہے۔
پیروں میں درد کی وجہ میں سب سے عام وجہ یہ ہے۔ سردیوں میں ہر انسان گرم پانی سے نہاتا ہے۔
اور اس وجہ سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔
اور ہمارے جسم کے سارے حصوں میں خون تیزی سے بہنے لگتا ہے ۔
لیکن جب آپ نہا کر باہر نکلتے ہو تو ہمارے جسم پورا ڈھانپا ہوتا ہے سوائے پاؤں اور ہاتھوں کہ اور اس وجہ سے جب ہمارے ہاتھوں اور پاؤں پر ہوا پڑتی ہے تو اس میں خون کا بہاؤ سست ہو جاتا ہے اور خون جم جاتا ہے۔
اور اس وجہ سے ہمارے ہاتھ پاؤں کی انگلیاں سُوج جاتی ہیں۔ اور بعد میں ان میں درد ہونا بھی شروع ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ وہ انسان جن کے جسم میں خون کی کمی ہے ان کے بھی ہاتھ پاؤں سُن ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ انکے ہاتھ اور پاؤں تک کسی وجہ سے خون پہنچ نہیں پا رہا ہوتا۔
ہاتھ پاؤں کی سوجن آج کل بچوں اور نوجوانوں میں بھی پائی جاتی ہے۔
جب ہم ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر کوئی بھی کام کرتے ہیں۔ تو ہمارے جسم کا وہ حصہ سُن ہو جاتا ہے جس پر دباؤ ہوتا ہے۔
اگر آپ ایک ہی پاؤں پر زیادہ بوجھ ڈال کر کھڑے رہو گے یا پھر وہ لوگ جن کا خود کا وزن بہت زیادہ ہے۔ تو اس وجہ سے پاؤں پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور درد ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ بہت زیادہ تنگ جوتا پہننے ہو تو اس سے بھی پاؤں کا درد شروع ہو جاتا ہے۔
اب یہ تو پاؤں میں سوجن اور درد کی کچھہ وجوہات تھی۔

پیروں میں درد کا علاج

اب میں آپ کو کچھہ ایسی ورزشیں اور ریمیڈیز بتا دیتی ہوں جن کے استعمال سے آپ کے پاؤں کی انگلیوں کی سوجن اور درد بلکل ختم ہو جائے گی۔
سب سے پہلے آپ نے ایک فرائی پین لینا ہے اور اس میں ایک گلاس دودھ شامل کر لینا ہے اس کے بعد دودھ میں آدھا چمچ ہلدی شامل کر کے ، دودھ کو اچھے سے پکائیں۔
کم از کم دو سے تین بار اُبالا لازمی دلائیں۔
اس کے بعد دودھ کو تھوڑا سا ٹھنڈا کر کے پی لیں۔ اس سے آپ کے خون کی گردش بھی تیز ہوگی۔ اور پاؤں اور ہاتھوں میں درد ہونا بھی کم ہو جائے گا۔
آپ نے دن میں ایک بار ہلدی والا دودھ پینا ہے۔ پہلے ہی دن آپ کو بہت زیادہ فرق محسوس ہوگا۔
اس کے علاوہ آپ ایک اور ریمیڈی بھی بنا سکتے ہیں۔
آپ نے ایک گلاس پانی کو نیم گرم کر لینا ہے۔ اس کے بعد اس پانی کو کسی گلاس میں ڈال لیں۔ پھر اس میں آپ نے ایک چمچ کا چوتھائی حصہ دارچینی کا پاؤڈر اس پانی میں شامل کر لینا ہے۔
اس پانی کو اچھے سے مکس کر کے پی لینا ہے اس سے آپ کو دو فائدے ہونگے ایک تو آپ کے جسم میں خون کی گردش تیز ہوگی۔ اور دوسرا اس سے آپ کا وزن بھی کم ہو جائے گا۔
پاؤں کی انگلیوں میں درد کی عام وجہ خون کی کمی ہے۔
اس لیے آپ روزانہ چقندر اور گاجر کے جوس جو مکس کر کے پیا کریں۔
اس سے آپ کا خون بہت جلدی بنے گا۔ 
اس کے علاوہ آپ کے جسم کا جو حصہ سُن ہو جاتا ہے اُس حصے کی کسی گرم تاثیر والے تیل سے مساج کریں۔
زیتون اور تِل کے تیل کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ ان میں سے کسی ایک تیل سے روزنہ چار سے پانچ منٹ مساج کیا کریں۔
اس سے بھی آپ کے جسم میں خون کا بہاؤ تیز ہوگا۔
یہ تو تھی وہ چیزیں جنہیں کھا کر یا لگا کر آپ اپنے پاؤں اور ہاتھوں کی انگلیوں کی سُوجن اور درد ختم کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ میں آپ کو کچھہ ورزشیں بتا دیتی ہوں جن کو آپ نے روزانہ باقاعدگی سے کرنا ہے۔ اس سے آپ کے ہاتھ پاؤں سُن ہونا بند ہو جائیں گے۔
آپ نے اپنے انگھوٹے کو اپنی انگلیوں کی مدد سے دبانا ہے اور اپنی مُٹھی بندکر لینی ہے۔ پھر آرام سے اپنی مُٹھی کو کھولنا ہے۔
یہ ورزش آپ نے پانچ سے سات منٹ تک کرنی ہے۔
اس سے اگلی ورزش کچھہ اس طرح ہے کہ آپ نے اپنے ہاتھوں کو بلکل ڈھیلا چھوڑ دینا ہے اس کے بعد اپنے اپنے ہاتھوں کو بغیر چھٹکے ہلانا ہے۔
یہ ورزش چار سے پانچ منٹ تک کرنی ہے۔
اس کے بعد آپ نے اپنے مُٹھی بند کر کے اپنی کلائی کو گول گُھمانا ہے۔
آپ نے چار سے پانچ منٹ اپنی کلائی دائیں طرف گُھمانی ہے اس کے بعد چار سے پانچ منٹ بائیں طرف۔
اگر کسی کو ورزشوں کی سمجھ نہیں آتی تو وہ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
تو دوستو یہ تھی وہ تمام تر ریمیڈیز اور ورزشیں جن کے استعمال سے آپ کی انگلیوں کی سوجن بلکل ختم ہو جائے گی۔
یہ تمام تر طریقے میں نے خود استعمال کیے ہیں۔
اور الحمدللہ انکا کوئی نقصان نہیں ہے۔
لیکن ان سب ریمیڈیز اور ورزشوں کے بہت سے فائدے ہیں۔
اگر کسی بھی شخص کا آج والے آرٹیکل یا میرے کسی اور آرٹیکل کے متعلق کوئی سوال ہے تو آپ نیچے دیے گئے کمنٹ باکس میں کمنٹ کر سکتے ہیں۔
تب تک کہ لیے اللہ حافظ
اپنا خیال رکھیے گا۔ دوبارا ملیں گے ایک نئے موضوع کے ساتھ۔

:آپکے سوال ہمارے جواب:
پاؤں کی سوجن کیوں ہوتی ہے؟

پاؤں میں سوجن اکثر سردیوں میں ہوتی ہے۔ سردیوں میں سب لوگ گرم پانی سے نہاتے ہیں۔ اور جب نہا کر باہر نکلتے ہیں تو اُنکے پاؤں اور ہاتھوں پر ہوا پڑتی ہے۔ باقی جسم کا حصے کپڑوں سے ڈھنپے ہوتے ہیں۔ لیکن ہاتھ پاؤں نہیں۔ گرم پانی کی وجہ سے پاؤں میں خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے۔ لیکن ٹھنڈی ہوا پڑتے ہی۔ پاؤں میں خون جم جاتا ہے۔ اور پاؤں میں سوجن ہو جاتی ہے۔

ہاتھ پاؤں کیوں سُن ہوتے ہیں؟

جسم میں خون کی کمی ہونے کی وجہ سے اکثر ہاتھ پاؤں سُن ہو جاتے ہیں۔ ہاتھ پاؤں سُن ہونے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ جسم کے اُس حصے کا سُن ہو جانا جس پر آپ دباؤ ڈال کر بیٹھے ہو۔

پاؤں کی انگلیوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟

پاؤں کی انگلیوں میں درد ہونے کے بہت سے اسباب ہیں۔ جسم میں یورک ایسڈ بڑھنے سے بھی پاؤں کی انگلیوں میں درد ہوتا ہے۔ اکثر ٹھنڈ میں پاؤں کی انگلیاں سُوج جاتی ہیں۔ تو اس وقت بھی انگلیوں میں درد ہوتا ہے۔ ایک ہی پاؤں پر زیادہ دیر تک بھوج ڈالنے کی وجہ سے بھی انگلیوں میں درد ہوتا ہے۔

کیا آپ کے ہاتھ، پیر اکثر سُن ہو جاتے ہیں؟

سب لوگوں کے ہاتھ پیر سُن ہوتے ہیں۔ لیکن ہاتھ پاؤں سُن ہونے کی وجہ الگ ہوتی ہے۔ اکثر لوگوں میں ہاتھ پاؤں خون کی کمی کی وجہ سے سُن ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر لوگ مسلسل اپنے پاؤں یا ہاتھوں پر دباؤ ڈال کر رکھتے ہیں تو اس سے بھی ہاتھ پاؤں سُن ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ ایسا کرنے سے خون کی سپلائی رُک جاتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section