خون کی کمی کا علاج | what causes blood shortage

خون کی کمی کا علاج | what causes blood shortage

ہیلو دوستو کیسے ہو آپ سب، امید کرتی ہوں کہ آپ سب خوش حال زندگی گزار رہے ہیں۔
آج میں آپ کو خون کی کمی کا علاج ، خون کی کمی کی علامات اور خون کی کمی کی وجوہات بتاؤ گی۔
بڑھتے ہوئے وقت کے ساتھ ہر انسان اپنی زندگی اور کام کاج میں اس قدر مصروف ہو گیا ہے کہ اُسے اپنی صحت تک کا خیال نہیں رہتا۔
اور اس لیے لوگوں کے جسم میں آئرن کی کمی ہو جاتی ہے۔
جو بعد میں خون کی کمی کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔
خون کی کمی کو ہم سائنس کی زُبان میں انیمیا بھی کہتے ہیں۔
میں آپ کو خون کی کمی کی علامات بتا دیتی ہوں تا کہ آپ کو یہ بات جاننے میں آسانی ہو کے آپ کو خون کی کمی ہے کہ نہیں ۔

خون کی کمی کی علامتیں 

چہرے اور ہاتھوں کا پیلا پن
چہرے اور ہاتھوں کا رنگ پیلا تب پڑتا ہے جب ہمارے جسم میں موجود سرخ خلیات کم پڑ جاتے ہیں۔ اور ان سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہو جاتی ہے۔ تو تب ہمارا خون خود با خود ہمارے جسم کے ضروری آرگنز کی طرف اپنا رُخ کر لیتا ہے۔ اور چہرے اور ہاتھوں پر زیادہ خون پہنچ نہیں پاتا۔
جلد اور بالوں کی خشکی
ہمارے خون میں آکسیجن کی منتقلی ہیموگلوبن کے ذریعے ہوتی ہے۔ آگر ہمارے خون میں ہیموگلوبن کی کمی ہو جائے تو ہمارے جسم میں آکسیجن کی منتقلی صحیح طور پر نہیں ہو پاتی۔
اور ہمارا خون ہمارے جسم کے ضروری حصوں کو ترجیح دیتے ہوئے وہاں پہلے آکسیجن کی سپلائی کرتا ہے اور پھر اس کے بعد جلد اور بالوں کا نمبر آتا ہے۔
اور اس وجہ سے بالوں اور جلد پر خشکی ہو جاتی ہے۔ اور بعض اوقات آکسیجن کی زیادہ کمی ہو جانے کی وجہ سے ہمارے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔
زبان کی ساخت اور رنگت میں بدلاؤ
آئرن ہمارے جسم میں خون کے سرخ خلیات بناتا ہے۔
جب ہمارے جسم میں آئرن کی کمی ہوتی ہے تو خون کے خلیات بھی کم ہو جاتے ہیں تو اس وجہ سے زبان کے ٹشوز کو مکمل آکسیجن نہیں مل پاتی۔ اور زبان کی ساخت اور رنگت بھی بہت زیادہ متاثر ہو جاتی ہے۔
ذہنی پریشانی
آئرن کی کمی کی وجہ سے ہمارے جسم کا اعصابی نظام بھی بہت متاثر ہوتا ہے۔ اور اس وجہ سے ہمیں چڑچڑا پن ، پریشانی وغیرہ محسوس ہوتی ہے۔
سانس لینے میں مشکل یا سِر چکرانا
اگر ہمارے جسم میں آئرن اور وٹامن B12 کی کمی ہو جائے تو ہمارے خون میں ہیموگلوبن کی کمی بھی ہو جاتی ہے۔
ہمارے خون کے سرخ ہونے کی سب سے بڑی وجہ اس میں موجود ہیموگلوبن ہے۔ اور ہیموگلوبن میں بہت زیادہ آئرن پایا جاتا ہے۔
ہمارے خون میں موجود آئرن کی وجہ سے جسم میں آکسیجن کی منتقلی ہوتی ہے۔ اس لیے اگر ہمارے جسم میں آئرن کی کمی ہوگی تو اس سے سانس لینے میں دشواری اور سِر میں چکر بھی آسکتے ہیں۔
جسمانی تھکاوٹ
خون کی کمی کی وجہ سے ہمارے جسم کو مکمل طور پر آکسیجن کی فراہمی نہیں ہوتی اور اس وجہ سے ہمیں کوئی بھی کام کرتے ہوئے تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
سینے میں درد
جسم میں خون کی کمی ہونے کی وجہ سے ، ہمارے دل کو معمول کے مطابق زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور اس وجہ سے دل تیزی سے دھڑکنا شروع کر دیتا ہے۔ اس لیے سینے میں درد ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
 یہ تھی خون کی کمی کی چند علامات ، اب میں آپ کو کچھہ ایسے خوراکیں بھی بتا دیتی ہوں جن کو کھا کر آپ اپنے جسم میں خون کی کمی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
اپنی خوراک میں زیادہ سے زیادہ کچی اور ہری سبزیوں کا استعمال کیا کریں۔
کیونکہ ہری سبزیاں آئرن اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ گوشت بھی کھایا کریں۔ کیونکہ گوشت بھی ہمارے جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتا۔

خون کی کمی کا علاج 

ہمارے جسم کو خون بنانے کے لیے چار چیزوں کی بے حد ضرورت ہوتی ہے۔
جن کے نام درج ذیل ہیں۔
آئرن
وٹامن B12
وٹامن سی
فولِک ایسڈ
یہ تمام تر ضروری اجزاء آپ کو اپنی خوراک سے مل سکتے ہیں۔
کشمش بھی روزانہ کی بنیاد پر کھایا کریں اس سے آپ کے جسم سے کمزوری ختم ہوتی ہے۔
کشمش کا بہترین استعمال یہ ہے کہ رات کو اس کو دھو کر کسی الگ برتن میں پانی میں ڈال کر رکھ دیں اور صبح اُٹھ کر وہ پانی بھی پی لیں اور کشمش بھی کھا لیں۔
پالک آئرن سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے بھی ہمارا خون بہت جلدی بنتا ہے۔
چقندر میں آئرن اور وٹامن B9 پایا جاتا ہے جو کہ ہمارے لیے بہت مفید ہے۔
آپ چقندر کا جوس نکال کر بھی پی سکتے ہیں۔
گاجر کے فوائد تو ہر انسان باخوبی جانتا ہے۔
گاجر کے جوس کے روزانہ استعمال سے چہرے پر چمک بھی آتی ہے اور اس سے خون کی کمی بھی پوری ہو جاتی ہے۔
اس کے علاوہ آپ دیگر چیزیں بھی کھا سکتے ہیں۔ مچھلی ، انڈے ، دالیں وغیرہ یہ تمام چیزیں آپ کے خون کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔
اب میں اُن لوگوں کو ایک ریمیڈی بھی بتا دیتی ہوں جن کو خون کی کمی ہے۔
سب سے پہلے آپ نے ایک چقندر لے لینا ہے اور اسکا اُوپر والا چھلکا اُتار لینا ہے۔
پھر اس کے بعد چار گاجریں لینی ہے۔
اور ان کو بھی کاٹ لینا ہے۔
اس کے بعد آپ نے ان سب چیزوں کو جوسر مشین میں ڈال کر انکا جوس نکال لینا ہے۔
اس کے بعد آپ نے ایک فرائی پین لینا ہے اور اس میں آدھا کپ پانی ڈالنا ہے اور اس پانی میں دو چمچ گُڑ شامل کر دینا ہے۔
اور اس پانی کو تب تک پکانا ہے جب تک گُڑ مکمل طور پر حل نا ہو جائے اور یہ پانی تھوڑا سا گاڑھا نا ہو جائے۔
اس کے بعد ایک گلاس گاجر اور چقندر کے جوس میں تین چمچ گُڑ والا پانی شامل کر لیں۔
اس جوس کو آپ نے صبح نہار منہ پینا ہے۔
اس سے آپ کی خون کی کمی بھی ختم ہو جائے گی اور آپ کے چہرے کا رنگ بھی سفید ہو جائے گا۔
میں نے آپ کو جتنی بھی معلومات فراہم کی ہے یہ تمام میری خود کی عملی زندگی کا حصہ ہیں۔
اس لیے آپ سب بے فکر رہیں انکا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔
آج کے لیے صرف اتنا ہی ، اگر کسی کا کوئی سوال ہے تو نیچے کمنٹ باکس میں کمنٹ کر دیں۔ میں آپ کو بہت جلد جواب دوں گی۔
تب تک کہ لیے آپ اپنا خیال رکھیں۔ اللہ حافظ 

:آپکے سوال ہمارے جواب:
خون کی کمی کو کیسے دور کریں؟

خون کی کمی کو دُور کرنے کے لیے آپ کو اپنی خوراک میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ مطلب کہ اپنی غذا میں کچھہ ایسے پھل اور سبزیاں شامل کریں۔ جن سے آپ کا خون بنے۔ اس طرح آپ اپنی خون کی کمی کو دور کر سکتے ہیں۔

خون کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

اپنی ڈائٹ کو بہتر بنا کر خون کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ روزانہ چقندر ، گاجر یا سیب کا جوس پینے سے خون بنتا ہے۔ اس کے علاوہ لال گوشت کھانے سے بھی بہت جلدی خون بنتا ہے۔ گائے کا گوشت لال ہوتا ہے۔

خون کی کمی کی علامات کیا ہیں؟

چہرے اور ہاتھوں کا پیلا پن، سِر کا چکرانا، سانس لینے میں دشواری، ہاتھوں اور پاؤں کا سُن ہو جانا، دل کا تیزی سے دھڑکنا، وغیرہ

خون بنانے والے پھل کونسے ہیں؟

خون بنانے والے پھل درج ذیل ہیں۔ سیب، کھجور، آنگور،مالٹا، اسٹرابیری، تربوز، انار وغیرہ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section