ہیلو دوستو کیا حال ہے۔ میرا نام عائشہ عباس ہے۔ میں آپ کو عورتوں اور لڑکیوں کے چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کا مکمل خاتمہ کرنے کا طریقہ بتاؤ گی ۔ یہ مسئلہ آج کل بہت زیادہ عورتوں میں پایا جاتا ہے۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ بڑھتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ ہماری غذا بھی بدل رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں بہت سے ہارمُونل بدلاؤ پیدا ہوتے ہیں۔ آج کل زیادہ تر لڑکیاں فاسٹ فوڈ بہت شوق سے کھاتی ہیں۔ اور اس وجہ سے انکے جسم میں ہارمونز میں تبدیلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے لڑکیوں کے چہرے پر بال نکل آتے ہیں۔
میں آپ کو کچھہ ایسے طریقے بتاؤ گی جن کی مدد سے آپ کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
لڑکیوں کے چہرے پر بال نکلنے کی سب سے بڑی وجہ ہمارے جسم میں موجود میل ہارمونز میں اضافہ ہے۔ بہت سی لڑکیاں ان بالوں کو ختم کرنے کے ریزر یا پھر تھریڈنگ مشین کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن ان چیزوں کے استعمال سے جب چہرے پر دوبارا بال آتے ہیں تو پہلے کی نسبت زیادہ سخت ہوتے ہیں۔چہرے پر بالوں کو کنٹرول کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ان میں سے کچھ طریقے بہت زیادہ مہنگے اور کچھہ بہت زیادہ سستے ہیں۔ سب سے پہلا طریقہ لیزر ٹریٹمنٹ ہے۔ جو کہ چہرے پر موجود بالوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیتا ہے۔ لیکن اس ٹریٹمنٹ کی قیمت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر عام انسان اس ٹریٹمنٹ کو نہیں کروا سکتا ہے۔ اور دوسرا طریقہ بہت کم قیمت والا ہے مطلب کہ آپ کو اس طریقے کے لیے جو بھی سامان درکار ہوگا وہ آپ کو گھر میں باآسانی مل جائے گا۔
بال ختم کرنے کا طریقہ
لڑکیوں کے چہرے پر بال ختم کرنے کے لیے جن باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ وہ درج ذیل ہیں۔
سب سے پہلے فاسٹ فوڈ کھانا چھوڑ دیں کیونکہ اس سے ہمارا وزن بڑھتا ہے اور وزن بڑھنے کی وجہ سے ہمارے جسم میں ہارمونز میں تبدیلی بھی ہوتی ہے۔
اس سے آپ کے مزید بال نکلنے رُک جائیں گے۔ لیکن جو بال نکل چُکے ہیں اُن کو ختم کرنا کا طریقہ اور ہے۔
سب سے پہلے آپ نے دو چمچ چینی لے لینی ہے اور پھر اس میں آدھا لیموں کا رس شامل کر کے اسے چولہے پر رکھ کر اُبال لینا ہے۔
جب اس کا شِیرہ بن جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے اپنے چہرے پر جہاں کہیں بھی بال ہیں ، اسے وہاں لگا دیں۔
اس شِیرہ کو پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد اسے کسی کپڑے کے ساتھ پانی لگا کر اّتار لیں۔
اس کے استعمال سے آپ کے سارے بال بھی ختم ہو جائیں گے اور آپ کے چہرے پر کسی قسم کی سوزش یا کوئی اور مسئلہ نہیں ہوگا۔
اب دو سے تین دن کے بعد، آپ نے اپنے چہرے پر ایک اور ہوم ریمیڈی اپلائی کرنی ہے جس سے آپ کے جو بال دوبارا بڑھنا شروع ہونگے وہ بھی ختم ہو جائیں گے۔
آپ نے آدھا کپ دودھ لینا ہے اور اس میں آدھا چمچ ہلدی شامل کرنی ہے اور اس کے بعد اس میں ویزلین شامل کر لیں۔
ایک اور بات یاد رکھیں آپ نے اس ریمیڈی کا پیسٹ بنانا ہے اس لیے اپنے حساب سے ویزلین شامل کر لیں۔
آپ نے اس ریمیڈی کو کم از کم آٹھ ہفتے اپلائی کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کے چہرے پر موجود بال دوبارا نہیں بڑھیں گے۔
آپ کے پاس ٹوتھ پیسٹ تو لازمی ہوگی ، آپ نے سونے سے پہلے ٹوتھ پیسٹ کو اپنے چہرے پر ہر اس جگہ پر لگانا ہے جہاں غیر ضروری بال نکلیں ہوں۔
اور صبح اُٹھ کر منہ صاف کر لینا ہے۔
اس سے ایک تو آپ کا چہرہ تروتازہ ہو جائے گا۔
اور دوسرا آپ کے چہرے پر موجود بال بھی وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جائیں گے۔
یہ تینوں طریقے آپ نے ایک لگاتار آٹھ ہفتوں تک اپلائی کرنے ہیں۔
اس سے بغیر لیزر ٹریٹمنٹ کے آپ کے چہرے پر موجود تمام بال ختم ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ آپ کے لیے ایک اضافی ٹِپ بھی ہے۔ آپ جب کبھی بھی گھر میں آلو اُبالیں تو انکا پانی کبھی بھی مت پھینکیں۔
اس پانی کو آپ اپنے چہرے پر اپلائی کریں۔ آلو میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں ہوتا ہے۔ اس سے آپ کے چہرے پر موجود ڈارک سرکل اور کالے نشان بلکل ختم ہو جائیں گے۔
ایک بات پر خصوصی توجہ دیں آپ جو کوئی ریمیڈی استعمال کرتی ہیں اُسے اپنے چہرے کے ساتھ ساتھ گردن اور ہاتھوں پر بھی اپلائی کریں۔ بعض اوقات ایسا دیکھنے کو بھی ملتا ہے کہ چہرے کا رنگ گردن اور ہاتھوں سے بلکل الگ ہوتا ہے۔
یہ سب کچھ اپنے آٹھ ہفتوں تک اپلائی کرنا ہے اس میں زیادہ خرچہ بھی نہیں ہے۔ سب کچھہ گھر میں دستیاب اشیاء سے ہی بن جاتا ہے۔
اب آپ نے ایک آخری چیز اپنے چہرے پر ایک ہفتے میں ایک بار لازمی اپلائی کرنی ہے۔ اس سے آپ کے چہرے پر موجود بال بھی ختم ہونگے اور ساتھ ہی ساتھ سارا چہرہ بہت زیادہ چمکدار ہو جائے گا۔
آپ نے انڈے کی سفیدی لے لینی ہے اور اس میں اُوٹس سیریل شامل کر لینا ہے آپ نے ان دونوں چیزوں کو اچھے سے مکس کر کے انکا پیسٹ بنا لینا ہے۔ اور اسے چہرے پر اچھے سے اپلائی کر کے پندرہ منٹ تک چھوڑ دینا ہے اس کے بعد آپ نے اپنا چہرہ دھو لینا ہے۔ آپ کو اپنے چہرے پر واضح فرق نظر آئے گا۔
آپ ان سب ریمیڈیز کو اپنے جسم کے غیر ضروری بال ختم کرنے کے لیے بلا جھجک استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ ان سب ریمیڈیز کو باقاعدگی سے اپلائی کریں گی تو آپ کو لیزر ٹریٹمنٹ کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اور آپ کے چہرے پر سے اور جسم کے غیر ضروری بال ختم ہو جائیں گے۔
آگر کسی بھی دوست کا کوئی بھی سوال ہے تو وہ بلا جھجک مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے یا پھر اس آرٹیکل کے نیچے کمنٹ کر دے۔ میں اسے جلد از جلد جواب دینے کی پوری کوشش کروں گی۔
تب تک تمام دوست اپنا خیال رکھیں۔
اللہ حافظ۔
:آپکے سوال ہمارے جواب:
لڑکیوں کے چہرے پر مردوں کی طرح بال کیوں نکل آتے ہیں؟
لڑکیوں کے چہرے پر بال نکلنے کی سب سے بڑی وجہ ان کے جسم میں میل ہارمونز کا اضافہ ہے۔
ہارمونز میں تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوراک ہے۔
آج کے وقت میں زیادہ لڑکیاں فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں۔
اور اس وجہ سے انکے جسم میں ہارمُونل بدلاؤ آتے ہیں۔
چہرے کے غیرضروری بالوں سے چھٹکارہ کیسے پائیں؟
عورتوں میں چہرے کے غیر ضروری بال بہت سے طریقوں سے ختم کیے جاتے ہیں۔
کچھ لڑکیاں ریزر کا استعمال کرتی ہیں پر یہ درست طریقہ نہیں ہے۔
آج کے وقت میں سب سے زیادہ اثر والا طریقہ لیزر ٹریٹمنٹ ہے۔
اگر کوئی لیزر ٹریٹمنٹ نہیں کروا سکتا تو وہ دیسی طریقہ استعمال کرے۔
دو چمچ چینی اور آدھا لیموں کا رس مکس کر کے اس گرم کر کے اس کا شِیرہ بنا لیں۔
اور پھر اس کو چہرے پر جہاں جہاں بال ہو وہاں وہاں لگا لیں۔
کیا عورت بلیڈ استعمال کر سکتی ہے؟
بلیڈ استعمال کرنا یا نا کرنا وہ آپ کے اختیار میں ہے۔
لیکن بلیڈ استعمال کرنے کے کچھہ نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں کہ آپ کو بلیڈ استعمال کرنا چاہیے کے نہیں۔
بلیڈ استعمال کرنے سے چہرے پر موجود غیر ضروری بال اور زیادہ کالے اور سخت ہو جائیں گے۔
اس لیے بلیڈ استعمال کرنے سے گریز کریں۔
غیر ضروری بالوں کی صفائی کے لیے مخصوص جگہ کتنی ہے؟
غیر ضروری بالوں کی صفائی کی کوئی مخصوص جگہ مقرر نہیں ہے تا ہم ناف سے لے کر نیچے مقعد تک اور اسکی دونوں طرف جہاں تک ممکن ہو سکے بالوں کی صفائی کی جائے۔
اگر کوئی حصہ رہ جاتا ہے جہاں تک بالوں کی صفائی کرنا ممکن نا ہو۔ تو اس سے کوئی گناہ نہیں ہوگا۔