ہاتھ پاؤں کا ٹھنڈا ہونا کس بات کی علامت ہے


ہاتھ پاؤں کا ٹھنڈا ہونا کس بات کی علامت ہے

ہیلو دوستو ، تو کیسے ہیں آپ لوگ، امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے۔
تو دوستو آج کا ٹاپک بہت ہی زیادہ دلچسپ ہے کیونکہ میں آج آپ کو پاؤں کی سوجن کا علاج بتاؤ گا۔
آج کل بچوں، بوڑھوں اور جوانوں میں ہاتھ پاؤں کا ٹھنڈا ہونا بہت زیادہ عام بات بن چکی ہے۔
تو سب سے پہلے میں آپ کو کچھہ ایسی وجوہات بتاؤ گا جن کی وجہ سے ہاتھ اور  پاؤں کی انگلیوں میں سوجن ہو جاتی ہے۔
بہت سے لوگ یہ سوچ رہے ہونگے کہ یہ مسئلہ تو زیادہ تر سردیوں میں پایا جاتا ہے لیکن ایسی بات نہیں ہے ہاتھ پاؤں کا ٹھنڈا ہونا یا سوج جانا عمومی طور پر ہر موسم میں پایا جاتا ہے۔
ہمارے جسم میں خون گردش کرتا ہے جب کبھی ہمارے جسم کے کسی حصے میں خون کی سپلائی صحیح طریقے سے نہیں ہو پاتی تو تب وہ حصہ ٹھنڈا پڑ جاتا ہے اور زیادہ وقت تک علاج نا کرنے کی صورت میں ہمارے جسم کا وہ حصہ سوج جاتا ہے۔
اور اُس جسم کے حصے کا رنگ سرخ یا نیلا پڑ جاتا ہے۔
تو اب بات آتی ہے کہ ہمارے جسم کے کسی حصے تک خون کی سپلائی کیوں صحیح سے نہیں ہوتی۔ تو اس کی چند ایسی وجوہات ہیں جو کہ عام طور پر لوگوں میں پائی جاتی ہیں۔
آج کل ہر انسان کولڈ ڈرنکس کا استعمال بہت زیادہ کرتا ہے اور زیادہ تر کولڈ ڈرنکس میں کیفین پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
کیونکہ کیفین ہماری خون کی شریانوں کو تنگ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے خون کی سپلائی بہت زیادہ آہستہ ہو جاتی ہے۔
بچے تو ہر گھر میں پائے جاتے ہیں اور آپ نے کبھی نا کبھی بچوں کے منہ سے یہ بھی سنا ہوگا کہ ہمارے ہاتھ یا پاؤں میں کیڑیاں چل رہی ہیں۔
دراصل یہ کیڑیوں کا چلنا ہاتھ یا پاؤں میں خون کا صحیح طریقے سے نا پہنچنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب یہ بات آتی ہے کہ بچے تو کولڈ ڈرنکس بہت کم پیتے ہیں یا بلکل نہیں پیتے تو انکو یہ مسئلہ کیسے ہوا۔
اس کا ایک آسان سا جواب یہ ہے کہ بچوں میں آئرن کی کمی۔
دور حاضر کے بچوں میں آئرن کی کمی کافی حد تک پائی جاتی ہے اور اس وجہ سے خون کی سپلائی بھی سست ہو جاتی ہے۔
ہمارے خون نے آکسیجن کو ہمارے جسم کے مختلف حصوں تک پہنچانا ہوتا ہے اور اس کام کے لیے ہمارے خون میں آئرن کا ہونا بے حد ضروری ہے۔
سگریٹ پینے والے افراد کے بھی ہاتھ پاؤں زیادہ تر ٹھنڈے رہتے ہیں کیونکہ سگریٹ کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔
ہاتھ پاؤں کا ٹھنڈا ہونا  ماحول کے درجہ حرارت کے مطابق بھی ہوسکتا ہے اگر آپ کے اردگرد کا ماحول گرم ہے لیکن پھر بھی آپ کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہیں تو یہ ایک سنگین مسئلے کی نشانی ہے۔
بعض اوقات خون کے گاڑھے ہونے کی وجہ سے بھی خون کا بہاؤ آہستہ ہو جاتا ہے اور اس وجہ سے خون ہمارے جسم کے کسی حصے تک صحیح سے پہنچ نہیں پاتا۔ اور وہ حصہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور مزید وقت کے بعد سوج جاتا ہے۔
اب میں آپ کو کچھ نسخے بتا دیتا ہوں جن کے استعمال سے آپ کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہونا رک جائیں گے۔
سب سے پہلے تمام کولڈ ڈرنکس جن میں کیفین پایا جاتا ہے اور تلی ہوئی اشیا وغیرہ ترک کر دیں۔
آپ نے ایک چمچ پودینے کے پتوں کا پائوڈر لینا ہے اور اس میں ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک کا ڈال لینا ہے اور پھر اس میں چار لونگ ڈال لینے ہیں۔
آپ نے ان تمام چیزوں کو دو کپ پانی میں ڈال کر اچھے سے پکانا ہے جب تک کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔
آپ نے اس پانی کے دو چمچ ایک گلاس نارمل پانی میں شامل کر کے روزانہ پینے ہیں۔
اس سے آپ کی خون کی شریانوں کی تنگی ختم ہوگی۔ اور خون کا بہاؤ تیز ہوگا۔
اگر آپ کا پاؤں سُن ہو گیا ہے اور آپ فوری طور پر اسے ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو آپ یہ ایکسرسائز بھی کر سکتے ہیں۔ 
آپ نے 20 قدم پاؤں کی انگلیوں کے سہارے چلنا ہے اور پھر 20 قدم ایڑھی کے سہارے چلنا ہے۔
اس سے آپ کا پاؤں بلکل ٹھیک ہو جائے گا۔
بعض اوقات انسان خود ہی اپنے پاؤں یا ہاتھ پر وزن ڈال کر بیٹھ جاتا ہے یا سو جاتا ہے تو اس وجہ سے خون کی سپلائی آہستہ ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے ہاتھ یا پاؤں سُن کو جاتا ہے لیکن یہ مسئلے والی بات نہیں ہے اگر آپ ایک دو منٹ تک چہل قدمی کریں گے تو آپ کا مسئلہ ٹھیک ہو جائے گا۔
لیکن وہ لوگ جن کو خون کی کمی ہے یا خون میں آئرن کی کمی ہے وہ لوگ درج ذیل پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کر کے اپنی آئرن اور خون کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔
چقندر،گاجر،سیب، اسٹرابیری اور خشک انگور وغیرہ۔
اسی طرح مچھلی کھانے سے بھی جسم گرم رہتا ہے اگر آپ کسی وجہ سے مچھلی نہیں کھا سکتے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ مچھلی کے تیل سے بنی ہوئی سپلیمنٹس استعمال کر سکتے ہیں اس سے آپ کا جسم گرم رہے گا۔
اسی طرح آپ اپنے ہاتھ اور پاؤں کی مساج بھی کر سکتے ہیں اس سے خون کے بہاؤ میں بہت بہتری آتی ہے۔
آپ کو صرف اور صرف  کچھ چیزوں سے پرہیز کرنا ہوگی جیسا کہ سگریٹ، کولڈ ڈرنکس، وغیرہ ان چیزوں کو ترک کرنے کے بعد انشاللہ آپ کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہونا رک جائیں گے۔
یہ تھی وہ تمام تر معلومات جس کے بارے میں آپ سب کو پتا ہونا بے حد ضروری تھا۔
تو دوستو میرا آج کا ٹاپک ختم ہوتا ہے۔
انشاللہ اب پھر بات ہوگی ایک نئے ٹاپک پر تب تک کہ لیے اللہ حافظ۔
دعاؤں میں یاد رکھیں۔

: اہم سوالوں کے جواب :
کیا آپ کے بھی ہاتھ اور پاؤں ہر وقت ٹھنڈے رہے ہیں؟

سرد موسم میں اگر ہاتھ یا پاؤں ٹھنڈے ہوتے ہیں تو یہ نارمل بات ہے۔ لیکن اگر گرم موسم میں بھی ہاتھ پیر ٹھنڈے ہو رہے ہیں تو یہ نارمل بات نہیں بلکے خطرے کی علامت ہے۔ ہاتھ پیر ٹھنڈے ہونے کی درج ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں۔ وٹامن بی 12 کی کمی، لو بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ اور سگریٹ نوشی وغیرہ۔

کیا ہمیشہ ٹھنڈے ہاتھ رہنا معمول ہے؟

جی نہیں، اگر تو ہاتھ موسمی لحاظ سے ٹھنڈے ہیں تو یہ بات نارمل ہے لیکن اگر موسم گرم ہونے کے باوجود بھی ہاتھ ٹھنڈے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے ہاتھوں میں خون بہت کم بہ رہا ہے جو کہ ایک اچھی بات کی علامت نہیں ہے۔

ہاتھوں کی انگلیوں میں اکثر سوجن کی وجوہات جانتے ہیں؟

انگلیاں سوجنے کی زیادہ تر وجوہات نارمل ہوتی ہیں لیکن چند وجوہات سنگین مسئلے کی طرف اشارہ بھی کرتی ہیں۔ نارمل وجوہات= زیادہ گرمی، زیادہ نمک کھانا، جوڑوں کے امراض، انفیکشن، حمل، گردوں کے امراض وغیرہ۔

کیا خون کی کمی کی وجہ سے ہاتھ پاؤں سُن ہو جاتے ہیں؟

جی ہاں، خون کی کمی کی وجہ سے ہاتھ پاؤں سُن ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ خون کی کمی کی وجہ سے ہمارے جسم کے تمام حصوں تک آکسیجن کی فراہمی کم ہوتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section