ہیلو دوستو کیا حال چال ہے۔ بہت سے لوگوں کی ڈیمانڈ پر آج میں آپ کو چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کا طریقہ بتاؤ گا۔ آج کل ہر نوجوان لڑکا لڑکی اپنے چہرے کو صاف شفاف اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔ اور اس وجہ سے وہ اپنے چہرے پر مختلف طرح کے ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں یا پھر کچھہ ایسی کریمز استعمال کرتے ہیں جو کہ ان کے چہرے کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔ اور اس وجہ سے یا تو ان کے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں یا پھر چھائیاں پڑ جاتی ہیں۔
میں آپ کو آج ایسی دو کریموں کے بارے میں بتاؤں گا۔ جن کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں صرف اور صرف ایک سو روپے تک ہے۔ اور یہ کریمیں آپ کے چہرے پر موجود دانے، داغ دھبے اور چھائیاں بلکل ختم کر دیں گی۔ ان کریمز کا آپ کی سکن پر کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوگا۔ اب میں آپ کو ان کریمز کے نام بتا دیتا ہوں۔
سب سے پہلی کریم کا نام ہائیڈرو کوئن دو پرسنٹ ہے۔ یہ کریم آپ کو کسی بھی میڈیکل سٹور سے پچاس روپے میں مل جائے گی۔
مارکیٹ میں ہائیڈرو کوئن کے نام سے دو طرح کی اور کریمز بھی ملتی ہیں لیکن آپ نے وہ کریمز نہیں لینی۔ ان کے نام درج ذیل ہیں۔
ہائیڈرو کوئن
ہائیڈرو کوئن پلس وغیرہ۔
ہائیڈرو کوئن دو پرسنٹ کریم تو پچاس روپے کی بے لیکن اس کے بے شمار فائدے ہیں۔ یہ کریم آپ کے چہرے پر موجود فریکلز، ڈارک سپوٹس کو بلکل ختم کر دے گی۔
دوسری کریم کا نام ٹرائمو سکن ہے۔ اس کریم کی قیمت ایک سو روپے ہے۔ یہ کریم صرف سات دنوں میں آپ کے چہرے پر موجود ڈارک سپوٹس کو کلیئر کر کے سکن کو دوبارا ریجنریٹ کر دیتی ہے۔
ان دونوں کریمز کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ آگر آپ نے ان دونوں میں سے کوئی ایک کریم خریدی ہے تو آپ نے رات سونے سے پہلے اپنے چہرے کو دھو لینا ہے اور چہرے پر جہاں جہاں ڈارک سپوٹس ہونگے صرف وہاں پہ کریم لگا دینی ہے۔ آپ نے اس کریم کو چہرے پر مساج نہیں کرنا صرف اور صرف جہاں ڈارک سپوٹ ہو وہاں لگا کر رات بھر کے لیے چھوڑ دینا ہے اور صبح اُٹھ کر چہرہ دھو لینا ہے۔
اگر آپ یہ دونوں کریمز ایک ساتھ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس سے آپ کے چہرے پر کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوگا۔ آپ نے ایک کریم رات کو استعمال کرنی ہے سونے سے پہلے لگا کر چھوڑ دینی ہے۔ اور دوسری صبح اُٹھ کر آپ اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں اور دوپہر کے قریب اپنا چہرہ دھو سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا۔
اب بات آتی ہے اُن لوگوں کی جو اپنے چہرے پر کوئی بھی کریم لگائے بغیر چھائیوں، ڈارک سپوٹس سے نجات چاہتے ہیں۔ اُن لوگوں کے لئے دو طرح کے دیسی ٹوٹکے ہیں۔ دیسی ٹوٹکے ہمیشہ کریمز کی نسبت زیادہ بہتر ہوتے ہیں کیونکہ یہ آپ کے چہرے پر آہستہ آہستہ اثر انداز ہوتے ہیں اور آپ کے چہرے کو مستقل طور پر فائدہ پہنچاتے ہیں۔
آپ نے ایک چائے کا چمچ پودینے کا پیسٹ لے لینا ہے اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ، ایک چائے کا چمچ دارچینی پِسی ہوئی اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کر کے اچھے سے مکس کر لینا ہے۔ اس کے بعد آپ نے اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر جہاں جہاں کالے نشان ہیں اسے وہاں وہاں لگا لینا ہے۔ اس کے بعد آپ نے اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر پندرہ سے بیس منٹ تک لگے رہنے دینا ہے۔ اس کے بعد آپ نے اپنے چہرے کو تازہ پانی سے دھو لینا ہے۔ چند دنوں میں ہی آپ کے چہرے پر موجود ڈارک سپوٹس کا رنگ ہلکہ ہونا شروع ہو جائے گا۔ اور کچھہ ہفتوں میں یہ ڈارک سپوٹس پرماننٹ طور پر ختم ہو جائیں گے۔
اس ٹوٹکے کے ساتھ آپ ایک اور ٹوٹکہ بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ بھی آپ کے لیے بہت مفید ہوگا۔
آپ نے بازار سے کچھہ کیلے خرید لینے ہیں۔ پھر ان میں سے ایک کیلا نکال کر اس کو چار حصوں میں کاٹ لینا ہے تین حصے آپ نے کھا لینے ہے لیکن ایک حصے کا آپ نے کسی بھی چیز کی مدد سے پیسٹ بنا لینا ہے۔ اس کے بعد نے اسے اپنے چہرے پر لگا لینا ہے اور کچھہ دیر لگا رہنے دینا ہے۔ کیلا آپ کے چہرے پر موجود ڈارک سپوٹس کو کلیئر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ایک اور بات جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارے چہرے پر جو بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ ہماری غذا کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ قدرتی اشیا کھایا کریں۔ اور ان اشیا کو بھی اچھی طرح چبا کر کھایا کریں۔
تو دوستو یہ تھی کچھہ ٹپس ، جن کی مدد سے آپ اپنے چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا کوئی بھی سوال ہے تو کمنٹ لازمی کریں۔
میں آپ کے سوال کا جواب لازمی دونگا۔
شکریہ
: اہم سوالوں کے جواب :
چہرے کے داغ دھبے کیسے صاف کریں؟
سب سے پہلے روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر چہرے پر اچھے سے لگا لیں۔ پھر ایک چمچ بیسن اور ایک چمچ ایلوویرا جل کو اچھے سے مکس کر لیں۔ اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر اپنا چہرہ دھو لیں۔
چہرے سے چھائیاں کیسے ختم کریں؟
زیادہ تر لوگوں کے چہرے پر چھائیاں کمزوری کی وجہ سے بھی پڑتی ہیں۔ اس لیے پہلے اپنی خوراک کو بہتر بنائیں۔ نسخہ= کچے دودھ میں بیسن شامل کر کے اپنے چہرے پر لگائیں اس پیسٹ کو چہرے پر دس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس کے بعد اپنے چہرے پر عرق گلاب لگا لیں۔ ایک ہفتے میں ہی آپ کے چہرے سے چھائیاں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔
حُسن کو برقرار کیسے رکھیں؟
اپنی ڈائیٹ پلان کو بہتر بنا کر آپ اپنے حُسن کو قائم رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح ڈائیٹ کے ساتھ ورزش کا بھی خصوصی خیال رکھا کریں۔ اس سے انسانی جسم کا حُسن برقرار رہتا ہے۔
چہرے پر دانے کیوں نکلتے ہیں؟
چہرے پر دانے نکلنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ جن میں سے چند یہ ہیں۔ گندے ہاتھوں سے چہرے کو چھونا۔ چہرے کو صحیح طریقے سے نا دھونا۔ ہارمونز میں تبدیلی۔ وغیرہ۔