تو دوستو کیسے ہیں آپ لوگ، امید ہے آپ سب خوش حال اور صحت مند زندگی گزار رہے ہونگے۔
تو دوستو میرے بہت سے بھائیوں اور بہنوں نے مجھ سے یہ سوال کیا تھا کہ ہم بعض اوقات بہت زیادہ اداسی، مایوسی اور ٹنشن محسوس کرتے ہیں۔ اور کچھہ کا یہ کہنا تھا کہ اُن کو غصہ بہت جلدی آجاتاہے۔
تو دوستو یہ سب ڈپریشن کی علامات ہیں ، ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جو کہ آج کل بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
کیونکہ جیسے جیسے دنیا ترقی کر رہی ہے ویسے ویسے ہی دنیا میں بے روزگاری ، اور دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں جو کہ ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں۔
ڈپریشن کی وجہ سے انسان کی جوانی بلکل ختم ہو جاتی ہے چہرے کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہے اور اسی طرح زیادہ غصہ انسان کو جلدی بوڑھا کر دیتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ ڈپریشن کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں۔
آج کل دنیا میں ہر دوسرا شخص کسی نا کسی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے اور بعد میں یہ مسئلہ سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔
آج کے اس اہم ٹاپک پر، میں آپ کو ڈپریشن کی وجوہات ، ڈپریشن کی علامات اور ڈپریشن کا علاج بتاؤ گا۔
ڈپریشن کی علامات
اگر کوئی شخص صرف ایک یا دو دن تک کے لیے اداسی محسوس کرتا ہے یا پریشان ہوتا ہے تو یہ نارمل بات ہے۔
اگر کوئی شخص دو دن سے زیادہ یہ سب محسوس کرتا ہے تو یہ ڈپریشن کی علامات ہیں۔
ڈپریشن کے دوران انسان کو کمزوری محسوس ہوتی ہے۔
انسان میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔
مزاج میں چڑچڑاپن آجاتاہے۔
چھوٹی سی چھوٹی بات پر غصہ آتا ہے۔
جسم میں بغیر کسی وجہ کے درد شروع ہو جاتا ہے۔
ڈپریشن ہمارے ہارمونز پر بھی بہت اثر انداز ہوتا ہے اور اس وجہ سے بہت سے لوگوں کو یا تو زیادہ بھوک لگتی ہے یا پھر بھوک کم ہو جاتی ہے۔
زیادہ ڈپریشن کی وجہ سے وزن بڑھ بھی جاتا ہے اور اسی طرح کم بھی ہو سکتا ہے۔
اگر آپ پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا ہیں اور آپ کا علاج چل رہا ہے لیکن اگر پھر بھی آپ کی بیماری ٹھیک نہیں ہو رہی تو یہ ایک ڈپریشن کی علامت ہے۔ مثال کے طور پر بد ہضمی وغیرہ
ڈپریشن کی ایک اور بڑی علامت یہ ہے کہ اکثر لوگوں کو یا تو نیند بہت زیادہ آتی ہے یا پھر بہت کم نیند آتی ہے۔
ڈپریشن میں مبتلا شخص کسی ایک بات پر صحیح سے توجہ بھی نہیں دے سکتا۔
ڈپریشن کی وجہ سے انسان کو اپنی زندگی بہت بورنگ محسوس ہوتی ہے اور اس وجہ سے انسان کے دماغ میں اُلٹے سیدھے خیال آتے ہیں۔
ڈپریشن میں مبتلا شخص ہر چیز اور ہر وقت منفی ہی سوچتے ہیں۔
آگر آپ میں ان میں سے کوئی سی بھی چار علامات موجود ہیں تو آپ ڈپریشن کے شکار ہیں۔ اس لیے کسی اچھے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
ڈپریشن کی وجوہات
ڈپریشن کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ ، آج کے وقت میں لوگوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلاف شروع ہو جاتے ہیں جو کہ ڈپریشن اور ٹینشن کی بہت بڑی وجہ ہے۔
کسی شخص کے اپنے احساسات کو اپنے اندر چھپا کر رکھنے سے بھی ڈپریشن ہو جاتا ہے مثال کے طور پر محبت میں ناکامی وغیرہ۔
گھر میں اختلافات اور ماں باپ کے آپس میں اختلاف کی وجہ سے بھی ڈپریشن جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔
بہرحال 2023 میں ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ بے روزگاری ہے ۔ کیونکہ آج کل پورے پاکستان میں بے روزگاری بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ اور اس وجہ سے لوگ ڈپریشن کے شکار ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ بہت سے لوگ کسی بیماری میں مبتلا ہونے کی بعد ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں یا پھر کسی شخص کی زندگی میں کوئی ایسا حادثہ پیش آجاتا ہے جو کہ ڈپریشن کی وجہ بن جاتا ہے۔
یہ تمام تر ڈپریشن کی اہم وجوہات ہیں جو کہ آج کے وقت میں ہر دوسرے شخص میں پائی جاتی ہیں۔
اب میں آپ کو ڈپریشن سے بچنے کے لیے کچھ طریقے اور نسخے بتا دیتا ہوں جو کہ واقعی میں آپ کا ڈپریشن ختم کر دیں گے۔
سب سے پہلے آپ اپنا کوئی اچھا دوست بنائیں اور اگر آپ کے دل میں کوئی بات ہے جو آپ کو تنگ کرتی ہے تو آپ اپنے قریبی دوست یا رشتے دار کو لازمی بتائیں اس کے علاوہ اپنے احساسات کو اپنے اندر چھپا کر نا رکھیں اپنے کسی اچھے دوست کے ساتھ لازمی شیئر کریں۔ ایسا کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔
اپنی ٹنشن کی وجہ کو تلاش کریں اور اُس وجہ کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔
اس کے علاوہ ورزش کرنے اور پیدل چلنے سے بھی ڈپریشن کم ہو جاتا ہے کیونکہ ورزش کرنے اور پیدل چلنے کے دوران پسینے کا اخراج ہوتا ہے جس وجہ سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے۔
اپنی زندگی سے کبھی مایوس مت ہوں کیونکہ کہ جس وقت آپ ڈپریشن میں ہوتے ہیں اُس وقت دنیا میں کروڑوں لوگ بھی آپ کے جیسی کیفیت میں مبتلا ہوتے ہیں۔
اس لیے جب کبھی کسی دوسرے ڈپریشن کے شکار شخص سے ملیں تو اُس کی حوصلہ افزائی کریں اس سے آپ کو اور دوسرے شخص کو تسلی ملے گی۔
اپنے دل میں دوسرے لوگوں کے لئے پیار ، محبت پیدا کریں اسی طرح ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے سے بھی دل کو بہت سکون ملتا ہے۔
ڈپریشن کا علاج
جدید دُور میں لوگ اپنی ذہنی ٹنشن کو ختم کرنے کے لیے، نیند کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں جو کہ انسان کی صحت کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں۔
ان گولیوں کے استعمال سے انسان ان کا عادی بن جاتا ہے اور یہ سب ہمارے لیے مفید نہیں ہے۔
میں آپ کو ایک ایسا نسخہ بتا دیتا ہوں جس کا کوئی نقصان نہیں ہے آپ نے ایک گلاس نیم گرم پانی یا دودھ میں ہلدی کا آدھا چمچ ملا کر پی لینا ہے۔
اس سے آپ کی ذہنی ٹنشن دُور ہو جائے گی۔
تو دوستو یہ تھی ڈپریشن کے متعلق وہ تمام تر معلومات جو آپ کو بتانا بے حد ضروری تھی۔
آپ کا کوئی سوال ہے تو نیچے دیے گئے کمنٹ باکس میں کمنٹ کر دیں۔
شکریہ
: اہم سوالوں کے جواب :