معدہ کی گرمی کا علاج کیسے کریں


معدہ کی گرمی کا علاج کیسے کریں

تمام دوستوں کو اسلام وعلیکم، آج سے قبل کچھہ دن پہل  بہت سے لوگوں نے مجھ سے معدہ کی گرمی کا علاج پوچھا تھا۔ کیونکہ آج کل کے دُور میں لوگ بہت زیادہ ایسی غذائیں کھاتے ہیں جن کی وجہ سے ہمارا معدہ بہت خراب ہو جاتا ہے۔ اور اس وجہ سے کئی لوگوں کو معدہ میں جلن، معدہ میں گیس وغیرہ جیسی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

معدے کی خرابی کی وجہ سے چہرے پر دانے بھی نکل آتے ہیں اور چہرہ مُرجھا سا جاتا ہے۔

لیکن میں آپ کو کچھہ ایسی غذائیں بتاؤ گا جن کے استعمال سے آپ کے معدہ کی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ 

دہی

دہی ہمارے معدہ کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ کیونکہ دہی میں ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو کہ ہمارے نظام انہضام کو ٹھیک کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہی ہمارے معدہ میں موجود گرمی کو بھی ختم کرتا ہے۔

اُبلے ہوئے چاول

جب کبھی ہمارے معدہ میں گرمی ہوتی ہے تو اس کی سب سے بڑی علامت بے چینی ہے۔ 

اگر ہم ابلے ہوئے چاول کھاتے ہیں تو اس سے معدہ میں ٹھنڈک بھی پیدا ہوگی اور پانی کی مقدار میں بھی اضافہ ہوگا۔ 

اور اگر اسی طرح ہم سادہ چاولوں کے ساتھ دہی شامل کر کے کھاتے ہیں تو یہ ہمارے معدہ کی گرمی کے لیے بہت زیادہ مفید ہوگا۔

ٹھنڈا دودھ

جب کبھی آپ کے سینے میں جلن ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کے معدے میں تیزابیت بڑھ گئی ہے۔ 

ہمارے معدہ میں ایک جوس ہوتا ہے جسے گیسٹرک جوس بھی کہتے ہیں یہ معدہ میں موجود خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے لیکن جب کبھی کسی خوراک کی وجہ سے معدہ میں اس جوس کی مقدار بڑھ جائے تو تب جلن ہوتی ہے۔ 

اگر اس وقت ٹھنڈا دودھ پی لیں تو اس سے بھی معدہ کی تیزابیت میں کمی ہوتی ہے۔

اور معدہ میں گرمی کی وجہ سے ہونے والی بے چینی سے بھی سکون ملتا ہے۔

پودینہ

پودینہ کی ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سے یہ بھی معدہ کی گرمی کو دور کر دیتا ہے۔

روزانہ پودینہ کا ایک کپ جوس پینے سے معدہ کی تیزابیت بھی کم ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ معدہ کی گرمی بھی ختم ہو جاتی ہے۔

پانی سے بھرپور غذائیں

ہمیشہ زیادہ پانی والی غذائیں کھایا کریں جیسے کہ سیب، تربوز وغیرہ اور کھٹی غذائیں بہت کم کھایا کریں کیونکہ یہ معدہ کی تیزابیت کو بڑھا دیتی ہیں اور اس وجہ سے معدہ میں گرمی پیدا ہوتی ہے۔

زیادہ پانی پینا

زیادہ پانی پینے سے بھی معدہ کی گرمی کم ہوتی ہے۔ کیونکہ زیادہ پانی پینے سے ہمارے معدہ سے اُن زہریلے مادوں کا اخراج ہو جاتا ہے جو معدہ میں جلن پیدا کرتے ہیں۔

زیادہ پانی پینے سے ہمارا نظام انہضام بھی صحت مند رہتا ہے۔

سیب کا سرکہ

اگر آپ کے معدے میں جلن ہو رہی ہے اور آپ اس سے فوری طور پر آرام چاہتے ہیں تو آپ نے ایک گلاس پانی میں دو سے تین چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ شہد ملا کر پی لینا ہے اگر دس منٹ تک آپ کے معدے کی جلن نہی رُکتی تو آپ نے سیب کے سرکہ اور شہد کو پانی میں ملا کر ایک اور گلاس پی لینا ہے۔ دو بار پینے سے معدہ کی جلن رُک جاتی ہے۔

ناریل کا پانی

عموماً طور پر لوگ ناریل کے پانی اور اس میں موجود ملائی کو مکس کر کے پیتے ہیں۔ اور اس طرح ناریل کا پانی دودھ جیسا بن جاتا ہے۔

ناریل کا پانی معدہ میں تیزابیت کی سطح کو کم کرتا ہے۔

اور معدہ سے گرمی کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے۔

خصوصی طور پر عورتوں میں حمل کے دوران سینے میں جلن ہوتی ہے تو اگر اس دوران ناریل کا پانی پیا جائے تو یہ جلن ختم ہو جائے گی۔

لیموں کا رس

وہ لوگ جن کو زیادہ تر معدہ میں جلن رہتی ہے وہ لوگ روزانہ صبح نہار منہ گرم پانی کے ایک گلاس میں لیموں کے رس کا ایک چمچ ملا کر پی لیا کریں۔ اس سے معدہ میں موجود گیسٹرک جوس کی سطح متوازن ہو جاتی ہے۔

سبز چائے

ایک کپ گرم پانی میں گَرین ٹی کا بیگ ڈال کر دو سے تین منٹ رکھ دیں۔ اس کے بعد اسے پی لیں۔

روزانہ ایک سے دو کپ سبز چائے پینے سے معدہ کی تیزابیت کنٹرول میں رہتی ہے۔

ایلوویرا جل

ایلوویرا میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کا اندازہ ہم نہیں لگا سکتے ہیں۔

ایلوویرا ہماری آنتوں میں پانی کی مقدار کو بڑھا کر نمی پیدا کرتی ہے۔

ایلوویرا قبض کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ ایلوویرا فضلے کے اخراج کو بہت آسان کر دیتی ہے۔

آپ نے صرف کھانا کھانے سے پہلے ایک کپ ایلوویرا جل پی لینی ہے یہ آپ کے معدہ کی تیزابیت کو بھی ختم کرے گی اور ساتھ ہی آپ کو اس کے اور بھی بہت سے فائدے ہونگے۔

بادام

بادام بھی سینے میں جلن کو کم کرتا ہے کیونکہ بادام میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ معدہ کی جلن سے نجات فراہم کرتا ہے۔ اس لیے کھانا کھانے کے فوری بعد پانچ سے چھ بادام لازمی کھایا کریں۔

تو دوستو یہ تھی کچھہ ایسی غذائیں جن کے استعمال سے آپ اپنے معدہ کے تمام تر مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور بونس ٹوٹکہ بھی ہے جسے میں نے خود استعمال کیا ہے 

آپ نے پودینہ اور دنہیا کا جوس بنا لینا ہے اور اس میں گُڑ شامل کر لینا ہے اور اسے روزانہ استعمال کرنا ہے اس سے معدہ کی جلن ، گیس اور بد ہضمی بلکل ختم ہو جائے گی۔

تو دوستو یہ وہ سب کچھ تھا جو میں خود استعمال کرتا ہوں آپ بھی اپنی صحت کا خیال رکھیں اور متوازن غذا کھایا کریں۔

آج کے لیے بس اتنا ہی ، ملتے ہیں بھر ایک نئے ٹاپک کے ساتھ۔

تب تک کہ لیے اپنا خیال رکھیے اللہ حافظ

: اہم سوالوں کے جواب :

معدہ کی گرمی کا علاج کیا ہے؟

معدہ کی گرمی کا علاج بہت ہی آسان طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ جب کبھی آپ کو معدہ کی گرمی جیسا مسئلہ ہو تو آپ ٹھنڈا دودھ پی لیا کریں۔ اس کے علاوہ ابلے ہوئے چاول کھایا کریں۔ اس سے کافی حد تک معدہ کی گرمی میں کمی ہوتی ہے۔

معدہ کی گرمی کی وجوہات کیا ہیں؟

معدہ کی گرمی کی زیادہ تر وجوہات مرچ مسالے والی چیزیں ہیں۔ فاسٹ فوڈ کھانے سے بھی معدہ کی گرمی جیسا مسئلہ ہوتا ہے۔

کون سے کھانے معدے کی جلن کا سبب؟

فاسٹ فوڈ جیسے کہ ، برگر، پیزا شوارما وغیرہ زیادہ مسالے والی اشیاء جیسا کہ چنا چاٹ، گول گپے وغیرہ۔ یہ سب چیزیں کھانے میں تو مزیدار ہوتی ہیں پر یہ ہمارے معدہ کی تیزابیت بڑھا دیتی ہیں۔ اور اس وجہ سے معدہ میں جلن ہوتی ہے۔

معدہ کی کمزوری کی علامات کیا ہیں؟

کھٹے ڈکار آنا قبض کا ہونا چہرے کی رنگت ہلکی پڑ جانا بھوک نا لگنا وغیرہ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section