تمام دوستوں کو اسلام وعلیکم، امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے۔
آج میں آپ کو ہارٹ اٹیک کی علامات اور ہارٹ اٹیک کی وجوہات تفصیل کے ساتھ بتاؤ گا۔
کیونکہ مجھے چند دنوں سے فیس بک اور انسٹاگرام پر اس ٹاپک کے متعلق بہت سے لوگوں کے میسج آرہے ہیں۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ وہ کون لوگ ہیں جن کو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے اور اگر ہوتا ہے تو اس کی وجوہات کیا ہیں۔
وہ لوگ جن کو پہلے سے ہی دل کے مسائل ہیں یا وہ لوگ جو زیابطیس کے شکار ہیں۔
ان لوگوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہارٹ اٹیک ہونے کے چانسز بڑھتے رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ لوگ جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان میں بھی ہارٹ اٹیک بہت زیادہ عام پایا جاتا ہے۔
پرانے وقتوں میں لوگوں میں ہارٹ اٹیک جیسے مسئلے بہت کم تھے۔
آج کل ہارٹ اٹیک زیادہ تر کم عمر لوگوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوراک ہے جو ہم روزمرہ کی زندگی میں کھاتے ہیں۔
آج کل زیادہ تر کم عمر لوگ ہی سگریٹ نوشی جیسی بیماری میں مبتلا ہیں۔
اب بات کر لیتے ہیں ہارٹ اٹیک کی علامات کی، کیونکہ ہارٹ اٹیک سے ایک ماہ پہلے بہت سی علامات واضح ہو جاتی ہیں۔
ہارٹ اٹیک سے قبل درج ذیل علامات واضح ہو جاتی ہیں۔
سینے میں درد ہونا شروع ہو جاتا اور وہ بھی اس طرح کا درد جس کا آپ پتا نہیں کر سکتے کہ یہ سینے میں کہاں پر ہو رہا ہے اس درد کے دوران سینے پر بوجھ بھی محسوس ہوتا ہے۔
مزید معلومات کے مطابق یہ درد کبھی دائیں بازو اور کبھی بائیں بازو میں شروع ہو جاتا ہے اور بڑھتے بڑھتے چہرے میں بھی محسوس ہونے لگ جاتا ہے۔
یہ تمام وہ علامات ہیں جو کہ ہارٹ اٹیک سے پہلے واضح ہو جاتی ہیں۔
اب میں آپ کو ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ بھی بتا دیتا ہوں کہ ہمارے جسم میں ایسا کیا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک آتا ہے۔
ہمارے پورے جسم میں خون شریانیں ہی خون پورے جسم میں سپلائی کرتی ہیں۔
لیکن جب کبھی دل کی طرف خون کے جانے والی شریانوں میں تنگی یا کسی وجہ سے بلاکنگ ہوتی ہے تو تب ہارٹ اٹیک آتا ہے۔
خون کی شریانوں میں رکاوٹ کی وجہ چربی ہے۔ چربی کے چھوٹے چھوٹے ذرات خون کی شریانوں میں آہستہ آہستہ اکھٹے ہونے لگ جاتے ہیں اس وجہ سے خون کی نالیوں میں تنگی پیدا ہوتی ہے اور ایک وقت ایسا آتا ہے جب خون کی نالی بلکل بند ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے خون دل تک پہنچ نہیں پاتا۔
جب کبھی ایسی صورت حال ہوتی ہے تب ہارٹ اٹیک آتا ہے۔
اس کے علاوہ خون کے گاڑھے ہونے سے بھی ہارٹ اٹیک کا خدشہ رہتا ہے لیکن اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔
کیونکہ کچھہ
اب بات آتی ہے کہ ہارٹ اٹیک کا فوری علاج کیا ہے۔
پاکستان میں ہارٹ کا مکمل ٹریٹمنٹ کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر ای سی جی کر کے دل کے امراض کی تشخیص کی جاتی ہے۔
جدید دور میں دل کے امراض کو بآسانی ٹھیک کیا جاتا ہے۔
بہت سے لوگوں کا یہ سوال ہوتا ہے کہ ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کیسے کریں۔
کیونکہ بچاؤ کرنا یا پرہیز کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
سب سے پہلے اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو اُسے ترک کر دیں۔
اس کے علاوہ گھی یا آئل میں بنی ہوئی چیزیں کھانا کم کر دیں۔
کیونکہ اس میں چربی اور فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے سُنا بھی ہوگا کہ پہلے قبض کو بیماریوں کی ماں کہا جاتا تھا پر اب موٹاپے کو بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے۔
کیونکہ زیادہ تر وہی لوگ بیماری کا شکار ہوتے ہیں جن کو موٹاپا ہوتا ہے۔
ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی ڈائیٹ پلان کو بہتر بنائیں۔
ہمیشہ کمپلیکس فوڈ کھایا کریں۔
کمپلیکس فوڈ کا مطلب ہے ایسی غذا جس میں تمام تر وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہوں۔
کمپلیکس فوڈ بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے۔
آپ ایک روٹی کے ساتھ سلاد، گوشت ، انڈا اور کوئی تازہ جوس شامل کر کے کھا اور پی سکتے ہیں۔
یہ ایک کمپلیکس فوڈ ہو گی۔
کیونکہ اس میں تمام تر ضروری اجزا پائے جاتے ہیں۔
لازمی نہیں ہے کہ آپ یہ سب چیزیں اپنے کھانے میں شامل کریں آپ ان چیزوں کے علاوہ ، جیسا کہ خشک میوہ جات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کریں۔
اس سے آپ کے جسم میں موجود اضافی چربی پسینے کی صورت میں ختم ہو جائے گی۔
ورزش انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری ہے۔
تو دوستو اگر آپ کو واقعی میں میرا آرٹیکل پسند آتا ہے تو کمنٹ کر کے حوصلہ افزائی لازمی کریں۔
انشاللہ کسی نئے ٹاپک پر بات ہوگی۔
شکریہ